ETV Bharat / city

نیپال معاملے میں سوامی کی حکومت پر تنقید

بی جے پی رہنما نے ٹویٹ کر حکومت کی خارجہ پالیسی بدلنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

swami
swami
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 12:19 PM IST

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے نیپال اور بھارت کے مابین جاری سرحدی تنازعہ پر حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔

سبرامنیم سوامی کا ٹویٹ
سبرامنیم سوامی کا ٹویٹ

سوامی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ کون سی چیز ہے جس نے نیپال کو بھارت سے تعلقات توڑنے پر مجبور کیا ہے؟

سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کیا کہ 'بھارتی علاقوں کے بارے میں نیپال کس طرح سوچ سکتا ہے؟ اس کے جذبات کو اتنا تکلیف کیوں پہنچی کہ وہ ہندوستان سے تعلقات توڑنا چاہتا ہے؟ کیا یہ ہماری ناکامی نہیں ہے؟ خارجہ پالیسی کو دوبارہ سے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔'

واضح ہو کہ بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی قبل میں بھی مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ہفتہ کے روز ملک کے نئے نقشے پر پیش کردہ ترمیمی بل کو منظوری دیدی تھی اور اس نقشے میں تین بھارتی علاقوں لپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو نیپال کی سرزمین کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.