ETV Bharat / city

دہلی میں آلودگی پر سپریم كورٹ فکر مند - جسٹس ارون مشرا کی قیادت

سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں بڑھتی آلودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے چیف سکریٹریوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم كورٹ دہلی میں آلودگی پر فکر مند
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 8:55 PM IST

جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے سبھی قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں اور اور ڈیزل گاڑیوں پر بھی پابندی رہے گی۔ اس کے علاوہ کوڑا جلانے پر بھی پابندی ہے اور اگلے سات دنوں تک ڈیزل جنریٹروں کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
بنچ نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگی اہم ہے اور حکومت کو اس سمت میں کچھ ٹھوس پہل کرنی ہے اور سڑکوں پر دھول کو کم کرنے کے لئے ان پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام ریاستوں کے متعلقہ محکموں اور مقامی انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ فصلوں کے باقیات کو جلانے جیسے واقعات پر مؤثر طریقے سے روک لگائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.