ETV Bharat / city

Tripura Violence: تریپورہ تشدد معاملے پر سپریم کورٹ نے تریپورہ پولیس کو خبردار کیا - سپریم کورٹ نےتریپورہ پولیس کی تنبیہ کی

جسٹس ڈی وائی چندر چور اور جسٹسں سوریا کانت کی بینچ نے ریاست کے وکیل کو تنبیہ کی کہ اگر تری پورہ پولیس لوگوں کو پریشان کرنے سے پرہیز نہیں کرتی ہے تو وہ چیف سیکرٹری اور پولیس کے اعلی افسران کو طلب کر سکتی ہے۔SC Slams Police for Sending Notice Despite its Order

تریپورہ پولیس
تریپورہ پولیس
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 12:32 PM IST

Updated : Feb 8, 2022, 4:31 PM IST

تریپورہ تشدد معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نوٹس نہ بھیجنے پر عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے۔ SC slams police for sending notices despite its order

عدالت عظمیٰ نے اس سے قبل 10 جنوری کو بھی تریپورہ پولیس کو ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق کئے گئے ایک صحافی کے ٹویٹ پر کارروائی کرنے سے روک دیا تھا۔

تریپورہ پولیس

جسٹس ڈی وائی چندر چور اور جسٹسں سوریا کانت کی بینچ نے ریاست کے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں کو پریشان کرنا بند نہیں کیا گیا تو چیف سکریٹری اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو عدالت میں طلب کیا جائے گا۔

عدالت عظمی میں صحافی سمیع اللہ شبیر خان کے ذریعہ دائر پٹیشن پر سماعت جاری ہے۔ بینچ نے کہا کہ لوگوں کو غیرضروری پریشان کرنا زیادتی کے مترادف ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اے پی سی آر کے ارکان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اے پی سی آر سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ شارخ عالم کے ذریعہ سمیع اللہ خان اور دیگر کو قانونی معاونت فراہم کی جارہی ہے تاکہ 100 سے زائد بے گناہ کو بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:tripura violence تریپورہ تشدد: صدرِ جمہوریہ کے نام پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا میمورنڈم

واضح رہے کہ تریپورہ پولیس نے تشدد سے متعلق مسخ شدہ اور قابل اعتراض مواد کو روکنے کے بہانے ٹویٹر سے سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس کو معطل کرنے اور ان کی پوسٹ کو ہٹانے کو کہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں یو اے پی اے اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے۔

Last Updated : Feb 8, 2022, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.