عدالت عظمی کی جانب سے آج وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے مزید ان پر ہی 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر رضا اکادمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت سے کہاکہ' عدالت کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا کہ بھارت میں ابھی جمہوریت باقی ہے۔
واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے کے لیے ایک پی آئی ایل درج کرائی تھی اپنی پی آئی ایل میں وسیم رضوی کا کہنا تھا کہ قرآن کی یہ 26 آیات تشدد کو بڑھاوا دینے والی ہے۔
جس پر آج عدالت عظمیٰ کے جسٹس روہنٹن فالی نریمن، بی آر گوئی اور رشیکیش رائے کی بینچ نے سماعت کے دوران وسیم رضوی کی نہ صرف پی آئی ایل مسترد کیا بلکہ اس پر پچاس ہزار روپے بطور جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ درخواست گزار وسیم رضوی ریاست اتر پردیش کے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین رہے ہیں۔