ETV Bharat / city

پروفیسر این شنموگم کو سپریم کورٹ کا نوٹس

راجیو دھون کی جانب سے دی گئی توہین عدالت کی عرضی پر چنئی کے سابق پروفیسر کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے۔

پروفیسر این شنموگم کو سپریم کورٹ کا نوٹس
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 2:35 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:10 AM IST

سپریم کورٹ نے اجودھیا میں سنی وقف بورڈ کے وکیل راجیو دھون کو ملی دھمکی کے معاملے میں منگل کو چنئی کے سابق پروفیسر این شنموگم کو نوٹس جاری کیا۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے مسلم فریق کی جانب سے بحث کرنا چھوڑ دینے کی دھمکی دینے والی 88 برس کے سابق پروفیسر شنموگم کو نوٹس جاری کیا ہے۔

کورٹ نے شنموگم کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔

سابق پروفیسر نے راجیو دھون کو سنی وقف بورڈ کی جانب سے اجودھیا تنازعہ میں بحث نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

دھون کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل نے اس معاملے میں کل خصوصی ذکر کیا تھا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی تھی۔

جسٹس گوگوئی نے معاملے کی سماعت کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.