ETV Bharat / city

کورونا متاثر ستیندر جین نے امت شاہ سمیت کئی وزرا سے ملاقات کی تھی - ستیندر جین اور امت شاہ

وزارت داخلہ کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے دہلی کے وزیر صحت نے جانچ سے قبل اروند کیجریوال کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں سفر کیا تھا۔

Stander Jain
Stander Jain
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:06 AM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ چہار شنبہ کی صبح ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ستیندر جین کی کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد اب مرکزی حکومت تک خطرہ پہنچ چکا ہے۔

واضح ہو کہ 14 جون کو ستیندر جین نے مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ وہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پہنچے تھے۔ اس ملاقات میں وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا اور متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔

سانس لینے میں پریشانی

ستیندر جین کو سانس لینے میں پریشانی کے بعد پیر کی دیر رات راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں تیز بخار بھی تھا اور انہیں آکسیجن سپورٹ بھی دیا گیا تھا۔ وہ اب بھی آکسیجن پر ہیں۔

ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا

شروعاتی رپورٹ منفی ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے صحت میں بہت زیادہ بہتری نہ ہونے اور کورونا کی علامات کی وجہ سے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ ایک ہی شخص کی کورونا رپورٹ الگ الگ کیسے ہو سکتی ہے۔ ایسے میں کورونا جانچ پر بھی سوال اٹھنا لازمی ہے۔

دو ٹیسٹ، دو رپورٹ

کورونا جانچ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد کوئی بھی شخص سکون کی سانس لیتا ہے۔ بہت سارے معاملات ایسے بھی ہوئے ہیں جہاں علامات ہونے کے باوجود منفی رپورٹ سامنے آئی ہے لیکن ستیندر جین کی رپورٹ کے بعد اب ایسے تمام معاملات کے بارے میں خدشات گہرے ہوگئے ہیں کیونکہ ایک بار جب رپورٹ منفی ہوجاتی ہے تو زیادہ تر معاملوں میں دوبارہ جانچ نہیں کی جاتی ہے اور لوگ معمول کی زندگی گزارنا شروع کردیتے ہیں۔ وہ سب سے ملتے جلتے ہیں اور معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔

ٹویٹ کر دی جانکاری

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ستیندر جین نے گذشتہ روز ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے صحت کے متعلق جانکاری دی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ تیز بخار اور سانس میں پریشانی کے بعد مجھے کل رات راجیو گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس دوران دہلی کے وزیر اعلی ارویند کیجریوال نے بھی ان کی صحت کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ اپنا خیال رکھنا۔

اجلاس میں شریک ہوئے

واضح رہے کہ ستیندر نے 14 جون کو مرکزی وزارت داخلہ کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انیل بائجال، وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سیسوڈیا اور متعدد عہدیدار بھی ان کے ساتھ اس ملاقات میں موجود تھے۔

مسلسل دورے ہوتے رہے

وزیر داخلہ، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ نے تینوں کارپوریشنوں کے میئر اور کمشنر سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا اور لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل چھتر پور کے رادھاسوامی ستسنگ بھون میں تعمیر کیے جانے والے عارضی اسپتال کا معائنہ کرنے آئے تھے۔ اگلے دن یعنی 15 جون کو وزیر داخلہ نے کل جماعتی میٹنگ کی اور پھر اسی دن لوک نایک اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

ان لوگوں کو بھی قرنطین ہونا پڑ سکتا ہے

دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کجریوال 16 جون کو سوریا ہوٹل میں بنائے جانے والے عارضی اسپتال کا جائزہ لینے پہنچے تھے جبکہ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا 17 جون کو شکور بستی ریلوے اسٹیشن پر کورینٹین کوچ کا معائنہ کرنے گئے تھے۔ ستیندر جین کی رپورٹ مثبت ہونے کے بعد ان تمام لوگوں کو کورینٹین ہونا پڑ سکتا ہے۔

ان سے کی تھی ملاقات

وزارت داخلہ کی نشست میں ستیندر جین منیش سسودیا کے بغل میں بیٹھے تھے، ان کے بغل میں کئی افسران تھے اور پھر امیت شاہ بیٹھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.