گرفتاری کے دوران صحیح طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی بنا پر سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ صرف یہی نہیں، سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں داخل کیس میں جاری پروڈکشن وارنٹ کو بھی روک دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو ضمانت کی درخواست سے متعلق نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ کامیڈین فاروقی پر ایک پروگرام کے دوران مذہبی جذبات کا مذاق اڑانے کا الزام ہے۔ یہ پروگرام یکم جنوری کو مدھیہ پردیش کے اندور کے کیفے منرو میں منعقد ہوا تھا۔
کامیڈین فاروقی اور اس کے چار ساتھیوں کو 2 فروری کو اندور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو منور فاروقی کے ضمانت کی درخواست مدھیہ پردیش کی مقامی عدالت نے مسترد کردی تھی۔
بی جے پی کی میئر مالنی گوڑ کے بیٹے اکلویہ گوڑ نے فاروقی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ایک مزاحیہ شو کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔