اس چیمپیئن شپ میں مختلف وزن کے زمرے سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا اور بہترین صلاحیتوں (فائٹ) کا مظاہرہ کیا۔
اس چار روزہ مقابلے کے آخری روز ، مقامی ایم ایل اے مدن لال کی جانب سے میڈل دے کر مختلف زمروں کے فاتحین کو نوازا گیا۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان سنجے کمار نے بتایا کہ 67-71كلو گرام زمرےمیں ستیش (کرناٹک)، کرن سنگھ (دہلی)، شوم شرما (اتر پردیش) کو بالترتیب طلائی، چاندی، اور کانسے کے تمغے ملے۔
اور 63-67 کیٹیگری میں ، انوراگ پاریکر (دہلی) ، عرفان (کرناٹک) ، راہول سرکار (تریپورہ) کو بالترتیب طلائی، چاندی، اور کانسے کے تمغے سے نوازا گیا۔
کلاس 54-57 میںگوتم (دہلی) ، سمیر حسین (منی پور) نیرج چودھری (جموں و کشمیر) نے بالترتیب طلائی، چاندی، اور کانسے کے تمغے حاصل کیے اور اس کے ساتھ ساتھ57-60 کلو وزن کلاس میں للت کمار اور کرن نے بالترتیب گولڈ اور سلور میڈلز جیتے۔