ETV Bharat / city

راجیو کمار کو تلاشنے کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل - چٹ فنڈ بدعنوانی

شاردا چٹ فنڈ کرپشن معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سے ہی روپوش کلکتہ کے سابق پولس کمشنر راجیو کمار کو تلاش کرنے کے لئے مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

سی بی آئی
author img

By

Published : Sep 17, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:42 PM IST

راجیو کمار سی بی آئی کے ذریعہ کئی سمن جاری کیے جانے کے باوجود وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سی بی آئی نے راجیو کمار سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری اور ڈی جی پی کو خط لکھا تھا۔ سی بی آئی کی خصوصی ٹیم متعدد مقامات پر چھاپہ مار کر تلاش کرے گی۔ جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سی بی آئی دو مرتبہ راجیو کمار کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔

سی بی آئی نے کل راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج صبح 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی مگر وہ حاضر نہیں ہوسکے۔ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سی بی آئی متبادل طریقے کو آزمانے کی تیاری کر لی ہے۔

مغربی بنگال جی ڈی پی نے سی بی آئی کو خط لکھتے ہوئے کہا تھا کہ راجیو کمار ایک مہینے کی طویل چھٹی پر ہیں۔اس درمیان کہاں ہے اس سے متعلق ریاستی انتظامیہ کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

گزشتہ ہفتے کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کو ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سی بی آئی ضرورت محسوس کرے گی توراجیو کمار کوحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر سکتی ہے۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر جانچ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے تو عدالت کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.