ETV Bharat / city

مزدور کب تک اپنے گھر جائیں گے؟ - کام 2 ماہ سے بند ہے

دہلی کے علاقے براڑی میں پھنسے مزدور مسلسل گھر واپس آنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لکشمی وہار علاقے میں بہت سے مزدور ایسے ہیں جو پچھلے دو ماہ سے بغیر کسی کام کے اپنے کنبے کے ساتھ یہاں مقیم ہیں۔ ان کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ لوگ کسی بھی طرح سے اپنے گھر جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

special story of burari labor  in delhi
مزدور کب تک اپنے گھر جائیں گے؟
author img

By

Published : May 8, 2020, 4:43 PM IST

Updated : May 8, 2020, 10:30 PM IST

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے اس بحران کے وقت ، یہ تمام افراد اپنے گھر والوں کے پاس جانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا خاندان بھوک سے پریشان ہے اور ان لوگوں کا راشن ختم ہو چکا ہے۔

ویڈیو

بہت سے غریب مزدور ایسے ہیں جو یہاں کما کر اپنے گھر والوں تک پیسے پہنچاتے تھے ، جس سے ان کے اہل خانہ کو کھانے پینے میں مدد ملتی تھی اور ان کا گھر چلتا تھا لیکن تقریبا 2 ماہ سے کام مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے نہ تو یہ اپنے اہل خانہ تک پہنچ پا رہے ہیں اور نہ ہی کچھ بھیج پا رہے ہیں۔ بقیہ رقم بھی ختم ہو گئی ہے اور برتن خالی ہو چکے ہیں۔ یہاں تک کہ چھوٹے بچوں کے لیے دودھ تک کے پیسے نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، اب یہ لوگ حکومت سے کسی بھی طریقے سے اپنے گھر واپس جانے کا مالبہ کر رہے ہیں۔

اب وقت بتائے گا کہ ان غریب مزدوروں کا مطالبہ کب تک پورا ہوتا ہے لیکن جس طرح سے غریب مزدوروں کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے یہ نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہے۔

Last Updated : May 8, 2020, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.