ETV Bharat / city

Delhi Riots: دہلی فساد کے چھ ملزمان پر دس دس ہزار روپے کا جرمانہ - Court imposes fine in Delhi violence

دہلی تشدد معاملے میں ککڑڈوما عدالت نے چھ ملزمین پر سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں اطلاع نہیں دینے کے معاملے میں دس دس ہزار روپیے کا جرمانہ عائد کیا ہے Cucumber court fined the accused۔

Six accused in Delhi riots fined ten thousand ten thousand

author img

By

Published : Feb 27, 2022, 7:45 AM IST

دہلی کی ککڑڈوما کورٹ نے دہلی فساد کے چھ ملزمین کو چارج شیٹ اور سی سی ٹی وی کی پین ڈرائیو فراہم کرنے کے بارے میں عدالت کو اطلاع نہ دینے پر ہر ایک پر دس دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ حکم چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے دیا ہے Court Imposes Fine in Delhi Violence۔

جن ملزمین پر جرمانہ عاید کیا گیا ہے ان میں فیروز خان، اقبال، ذاکر، شاکر، سراج الدین اور انس شامل ہیں۔ عدالت نے جرمانے کی یہ رقم ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

دراصل ان ملزمان نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں تفتیشی افسر نے پین ڈرائیو نہیں دی تھی، جبکہ تفتیشی افسر نے پین ڈرائیو ان کے حوالے کرنے کی بات کہی تھی۔ ملزم کی اطلاع پر عدالت نے تھانہ نیو عثمان پور کے ایس ایچ او سے بھی جواب طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کو ملزمان کو پین ڈرائیوز دینے کے بارے میں سماعت سے ایک دن پہلے عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ اس وجہ سے عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.