ETV Bharat / city

آصف، دیوانگنا اور نتاشا کی ضمانت پر ایس آئی او کا استقبال - etv bharat news

ایس آئی او کے صدر محمد سلمان احمد نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے ان لوگوں کو ضرور مدد ملے گی جنہیں احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اصل کامیابی تو تب ہوگی جب حکومت متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے گی.

SIO welcomes Asif, Dewangana and Natasha on bail
آصف، دیوانگنا اور نتاشا کی ضمانت پر ایس آئی او کا استقبال
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 6:46 PM IST

آصف اقبال تنہا، دیوانگنا کالیتا اور نتاشا ناروال کو دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے فیصلہ کا ہم استقبال کرتے ہیں۔

انہیں سی اے اے مخالف تحریک کی نوجوان قیادت کمزور کرنے کے لئے ان تینوں سمیت کئی اور افراد کو دہلی فساد کے الزام میں تقریبا ایک سال پہلے جیل میں بند کردیا گیا تھا۔ یہ عمل سراسر ناانصافی اور ظلم پر مبنی ہے۔

ویڈیو

ایس آئی او کے صدر محمد سلمان احمد نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے ان لوگوں کو ضرور مدد ملے گی جنہیں احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اصل کامیابی تو تب ہوگی جب حکومت متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے گی.

سلمان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ معزز کورٹ نے ان بے بنیاد الزامات کو خارج کردیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ معصوم نوجوانوں کو فرضی الزامات میں پھنسا کر ظلم زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف ایک مثال ثابت ہوگا۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ تمام سیاسی قیدیوں کو جو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں انہیں جلد رہائی نصیب ہو اور دہلی فساد کے اصل مجرمین اپنے انجام کو پہنچیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.