ETV Bharat / city

شاہین باغ: مظاہرہ دہلی میں تو یوپی کی سڑک بند کیوں؟

کالندی کنج کے قومی شاہراہ پر شاہین باغ کا مظاہرہ تقریبا 200 میٹر پر محیط ہے، دہلی پولیس نے اس شاہراہ کو گزشتہ 69 دنوں سے بند کر رکھا ہے۔

Shaheen Bagh: Why the UP road is closed in Delhi?
شاہین باغ: مظاہرہ دہلی میں تو یوپی کی سڑک بند کیوں؟
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 5:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:23 AM IST

یہ سڑک دہلی کو اترپردیش سے مربوط کرتی ہے، لیکن دوسری طرف 2.5 کلو میٹر دور اترپردیش پولیس نے ایک دوسری سڑک بند کر رکھی ہے، یہ سڑک فرید آباد اور کالندی کنج آتی ہے، اسے بند کرنے کے جواز اور ضرورت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

شاہین باغ: مظاہرہ دہلی میں تو یوپی کی سڑک بند کیوں؟

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اترپردیش سرحد پر واقع مہا مایا فلائی اوور جاکر صورت حال جاننے کی کوشش کی تو نظر آیا کہ وہاں ایک شاہراہ بند ہے، جو فرید آباد تک جاتی ہے۔ جہاں شاہراہ کو روکا گیا ہے، وہاں سے شاہین باغ کے مظاہرہ کے مقام کا فاصلہ تقریبا 2.5 کلو میٹر کا ہے۔

سوال یہ ہے کہ مہا مایا فلائی اوور سے جو سڑک آتی ہے وہ کالندی کنج برج سے ہوتے ہوئے ایک طرف دہلی جاتی ہے اور دوسری طرف فرید آباد۔

سوالات یہ کیے جارہے ہیں کہ دہلی کی طرف جو سڑک جاتی ہے، اسے بند کرنا سمجھ میں آتا ہے، لیکن فریدآباد کی طرف جانے والی سڑک کیوں بند ہے؟ اترپردیش پولیس اس کا جواب دینے سے قاصر ہے۔

یہی سوالات شاہین باغ کے مظاہرین بھی کر رہے ہیں، جب ان سے سڑک خالی کرنے کو کہا جارہا ہے تو وہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ متبادل سڑک کیوں نہیں کھولی جاتی ہے۔

غور طلب ہے کہ شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ عدالت عظمی کے ذریعہ نامزد مذاکرات کار سڑک کھولنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.