جنتا کرفیو کے درمیان دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں دھرنا کے مقام کے قریب آج صبح شرپسند عناصر نے پٹرول بم سے حملہ کیا ہے۔
مظاہرین نے اس حملے کو سخت گیر ہندوتوا تنظیم کی جانب سے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
شہری ترمیمی قانون(سی اے اے) نیشنل پاپولیشن رجسٹرڈ (این پی آر) شہریت کا قومی رجسٹر(این آر سی) کی مخالفت میں گذشتہ تین ماہ سے زائد مدت سے دھرنے کے مقام پر بیٹھے لوگوں کا الزام ہے کہ یہاں شرپسند عناصر نے آج پٹرول پم سے حملہ کیا ۔ مظاہرین نے بتایا کہ اس حملے سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے ۔
اطلاع کے مطابق شاہین باغ میں آج صبح آٹھ بجے دو بائک سوار چہرے پر ماسک لگا کر آئے اور دھرنا مقام کے قریب ایک چائے کی دکان پر پٹرول بم پھیک کر فرار ہو گئے۔ پولس سی سی ٹی وی کی مدد سے شرپسند عناصر کی تلاش کر رہی ہے۔