ٹیرر فنڈنگ معاملے میں جیل میں قید شبیراحمد شاہ نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی دائر کر تہاڑ جیل میں اپنے لئے الگ سیل کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تہاڑ جیل میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے اس کی جان کو خطرہ ہے۔
دو معاملوں میں شبیر شاہ جیل میں ہے۔ اس نے اپنے وکیل ایم ایس خان کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔
واضح ہوکہ پہلا معاملہ ٹیرر فنڈنگ کا ہے جبکہ دوسرا معاملہ منی لانڈرنگ کے متعلق ہے۔ شبیرشاہ کے خلاف 2005 کے منی لانڈرنگ معاملے میں 2007 میں کیس درج کیا گیا تھا۔ شبیر شاہ کو 25 جولائی 2017 کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔
اس دوران این آئی اے نے مزید تفتیش کے بعد 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کے ذریعہ گرفتار ملزمان میں یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مسرت عالم، انجینئر راشد اور شبیر احمد شاہ شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ ان کا مقصد لوگوں کو احتجاج کے لئے اکسانا، پتھرائو اور دہشت گردانہ حملوں کے لئے دہشت گردی کی مالی اعانت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا اور لوگوں کو انتظامیہ کے خلاف اکسانا ہے۔