نئی دہلی: خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے خواتین کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ون اسٹاپ مراکز پر سیلف ڈیفنس کی تربیت دی جائے گی۔
خواتین کے ایک ہفتے کا پروگرام منگل کے روز دہلی کے وگیان بھون میں شروع ہوا۔ پہلے دن کا پروگرام خواتین کی حفاظت اور سلامتی پر مبنی تھا۔ اس موقع پر اسمرتی ایرانی نے خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کی جا رہی اسکیموں اور کاموں کی تفصیلات بتائیں Government Schemes for Women۔
خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے ون اسٹاپ سینٹر کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جو اس پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، ساتھ ہی ملک بھر میں چل رہے 704 ون اسٹاپ سینٹروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے والے متاثرین کی مدد کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت منصوبہ بند طریقے سے کام کر کے خواتین اور بچوں کی سماجی تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزارت خواتین کو محفوظ بنانے کے لیے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ 70 لاکھ خواتین کو مدد اور اپنے دفاع کی تربیت کے ذریعے محفوظ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جب ایک خاتون، پولیس میں اپنی ہراسانی کی شکایت کرنے جاتی ہے تو اسے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب کوئی خاتون ہیلپ لائن نمبر پر کال کرتی ہے تو اس سے بہت سے لوگ غلط طریقے سے پیش آتے ہیں۔