ETV Bharat / city

کیرالہ کے صحافی کی درخواست پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے اترپردیش کے ہاتھرس آبروریزی معاملہ کے دوران متاثرہ کے گاوں جاتے وقت گرفتار کیے گئے کیرالہ کے صحافی صدیقی کپّن کی درخواست ضمانت پر یوگی حکومت سے پیر کو جواب طلب کیا۔

Seeks reply from Uttar Pradesh government on request of Kerala journalist
کیرالہ کے صحافی کی درخواست پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 9:54 PM IST

عدالت نے کہا کہ وہ آرٹیکل 32 کے تحت اس طرح کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بنچ نے صحافی کی ضمانت کے لیے کیرالا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اترپردیش حکومت سے تفصیلی جواب داخل کرنے کو کہا۔

جج بوبڑے نے سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپل سبل سے کہا کہ درخواست گزار ہائی کورٹ کیوں نہیں جارہا ہے۔ گرچہ چیف جسٹس نے مسٹر سبل کے دلائل سننے کے بعد ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا، لیکن انہوں نے معاملے کو ہائی کورٹ بھیجنے کے اشارے دیے۔ جج بوبڑے نے کہا، آرٹیکل 32 کے تحت دائر پی آئی ایل کی ہم حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں۔

مسٹر سبل نے کہا کہ درخواست گزارکے اہل خانہ کو نہ تو اس سے جیل میں ملنے دیا جارہا ہے، نہ کسی وکیل کو ہی وہاں تک پہنچنے دیا جارہا ہے۔ اس کے بعد جج بوبڑے نے نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت کے لیے جمعہ کی تاریخ مقرر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.