ہریانہ راجستھان کی سنہیڑا - جیرا ہیڑا بارڈر پر میواتی کسان مورچہ گزشتہ 100 دنوں سے خیمہ زن ہے۔ نئے زرعی قوانیں کے خلاف ملک میں جاری کسان تحریک میں میوات کے کسان بھی سراپا احتجاج ہیں۔
کسانوں کا یہ احتجاجی دھرنا مولانا ارشد میل کھڑلا کی صدارت میں کیا جا رہا ہے، ای ٹی وی بھارت نے ماہ رمضان میں میواتی کسان مورچہ کا دورہ کیا، جہاں میوات کے کسان روزہ افطاری کا اہتمام کرتے نظر آئے۔اس دوران کسانوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وہ ہر دن سحری اور افطاری کا اہتمام بارڈر پر ہی کرتے ہیں۔
یہاں تراویح کا بھی اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔کسانوں نے بتایا کہ جب تک تینوں زرعی قوانیں واپس نہیں ہوں گے تب تک وہ بھی دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ غور طلب ہے کہ میوات میں بھی گزشتہ 104 دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس کی صدارت مدرسہ محمدیہ میل کھڑلا کے مہتمم مولانا ارشد کر رہے ہیں۔