ETV Bharat / city

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایس بی ایف کی جانب سے ملک گیر صفائی مہم پروگرام

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 9:05 PM IST

دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنما و سماجی کارکنان نے صفائی مہم میں اپنی حصے داری نبھانے کی بات کی۔ ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے مہم کا تعارف کرایا اور ایس بی ایف کے میدان عمل کے بارے میں بتایا۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایس بی ایف کی جانب سے ملک گیر صفائی مہم پروگرام
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایس بی ایف کی جانب سے ملک گیر صفائی مہم پروگرام

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے عملی نمونہ پیش کرنے کی بات کی تو مشہور و معروف ریڈیو جاکی نوید نے صفائی کے پیغام کو روایت سے ہٹ کر الگ ڈھنگ سے پیش کرنے کی بات کہی، محترمہ حسین نے کہا کہ' اگر ہمارا اندرون بہتر ہوگا تو باہر بھی بہتر نتائج کی امید کی جاسکتی ہے۔

شری آچاریہ گو سوامی مہاراج نے خود احتسابی کی دعوت دی اور مہم کی کامیابی میں ہر فرد کو اپنا رول نبھانے کی تلقین کی، مسیحی رہنما فادر ایم ڈی تھامس کا کہنا تھا کہ' جس تنظیم نے یہ کام شروع کیا ہے اس کے نام کے معنیٰ ہی روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ مہم ضرور کامیاب ہوگی، اس مہم میں ہر شہری کو جوڑنے کے لیے کام کریں۔

ہمالیہ ڈرگس کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر سید فاروق نے معاشرے کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کو جاننے سمجھنے اور اسے ادا کرنے کی جانب متوجہ کیا۔ سابق ایم پی مہابل مشرا کی شرکت نے حاضرین کو انتہائی جذباتی کر دیا کیونکہ وہ اہلیہ کو اسپتال میں داخل کرنے کے فورا بعد اپنے وعدے کے مطابق سیدھے پروگرام ہال پہونچے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سکھ رہنما گیانی رنجیت سنگھ نے کہا کہ' اس مہم میں جہاں کہیں ہماری ضرورت محسوس کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔ ایس بی ایف کے صدر نصرت علی نے اس موقع پر سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہم کی کامیابی کے لیے سبھی کو ساتھ دینے کی بات کہی۔

پروگرام کو معروف مزاحیہ آرٹسٹ احسان قریشی کی شرکت نے گلزار بنا دیا انہوں نے اپنے انداز میں حاضرین کو ہنسایا بھی اور ان پر مہم سے وابستہ ہونے کی ضرورت اور اہمیت بھی واضح کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نیتی آیوگ کے اعلیٰ افسر منوج کمار اپادھیائے نے صفائی سے متعلق حکومت کی کاوشوں کو پیش کیا اور ایس بی ایف کی اس مہم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ' حکوت تبھی کامیاب ہوگی جب عوام کا ساتھ ملے'۔

ابھی ایک روز قبل ہی ایس بی ایف نے الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر کے سامنے کوڑے کے ڈھیر کو ہٹانے کے لیے باقاعدہ اپنے والینٹیرس کے ساتھ صفائی کی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ ایس بی ایف کی اس مہم میں 40 این جی اوز ساتھ آئی ہیں، یہ مہم صرف دہلی یا جامعہ نگر تک محدود نہیں ہوگی بلکہ یہ ملک گیر مہم ہے جس کے تحت ایسے 100 مقامات جہاں غیر قانونی کوڑے ڈالے جاتے ہیں انہیں ختم کرنے کے عزم کے ساتھ اس مہم کا اغاز ہوا ہے۔

اس سے قبل آج صبح 50 سا ئیکلسٹوں نے الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر تک سائیکل مارچ بھی کیا، ہاسپٹل کے ڈائیریکٹر کرنل صفدر ظفر نے انہیں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ سبھی لوگ آشرم چوک، حضرت نظام الدین ہوتے ہوئے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.