ETV Bharat / city

سنجے سنگھ نے 28 مزدوروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ گھر بھیجا

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اپنے پارلیمانی کوٹے سے ہوائی جہاز کے ذریعے 28 مہاجر مزدوروں کو آج ان کے گھر بھیجا ہے۔

sanjay singh helps migrants people to fly back home
سنجے سنگھ نے اپنے ہوائی جہاز پارلیمانی کوٹے سے 28 مزدوروں کو گھر بھیجا
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 7:18 PM IST

کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں مزدور دہلی میں پھنسے ہوئے تھے، ان میں سے بیشتر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے اب عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا میں ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ہوائی سفر کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے ان مزدوروں کو اپنے پارلیمانی کوٹے سے 34 ہوائی ٹکٹ دیئے ہیں۔

سنجے سنگھ آج ان مزدوروں کو نارتھ ایونیو میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ سے لے گئے اور انہیں ہوائی اڈے کے لئے روانہ کیا۔ دریں اثنا ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ اب تک ہزاروں مزدوروں کو 42 بسوں کے ذریعے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ہمارے پاس یہ اختیار تھا کہ ہم ہوائی سفر کے ذریعے کچھ مزدوروں کو ان کے گھر بھیج سکتے ہیں۔ معاون اجیت تیاگی نے اس بارے میں مشورہ دیا اور اب وہ ان مزدوروں کو پٹنہ لے جا رہے ہیں۔

سنجے سنگھ نے اپنے ہوائی جہاز پارلیمانی کوٹے سے 28 مزدوروں کو گھر بھیجا

سنجے سنگھ نے بتایا کہ چونکہ یہ مزدور میرے پارلیمانی کوٹے کے تحت سفر کریں گے اس لئے مجھے بھی اس میں حاضر ہونا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج 33 میں سے 28 ٹکٹوں کے انتظامات ہوچکے ہیں، باقی پانچ کل مزدور جائیں گے۔

کیا دوسرے ممبران پارلیمنٹ بھی اس اقدام کی پیروی کریں؟ سنجے سنگھ نے اس سوال پر کہا کہ آپ ان سے پوچھیں، ہم جو کرسکتے ہیں، ہم کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اس سفر پر جانے والے متعدد مزدوروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے سنجے کی اس کوشش پر خوشی کا اظہار کیا۔ نظام الدین نامی ایک مزدور نے بتایا کہ وہ تقریبا دو ماہ سے دہلی میں پھنسا ہے، کام نہیں مل رہا ہے، گھر جانا چاہتا ہے۔

مزدوروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج تک انہوں نے ہوائی سفر نہیں کیا ہے اور یہ دوہری خوشی کی بات ہے کہ وہ ہوائی جہاز کے ذریعہ گھر لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اس کوشش کے لئے سنجے سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.