محمد طیب اور مجتبی زیدی جیسے اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں نے 48 دن قبل جنتا لاک ڈاون کے دن کچھ غریبوں تک پکا پکایا کھانا پہنچایا، پھر لوگوں کے فقر و فاقہ کو دیکھ کر یہ مسلسل اسی خدمت میں لگ گئے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد طیب نے بتایا کہ اب شاہی باغ مسجد ریلیف کے ایک مرکز کے طور پر کام کررہی ہے، یہ مسجد اس بات کی علامت ہے کہ ہم یہاں صرف عبادت نہیں کرتے بلکہ مشکل حالات سے گھرے انسانوں کی مدد بھی کرتے ہیں
۔محمد طیب نے بتایا کہ نوجوانوں کی 3 ٹیمیں مسجد پہنچ کر کام کرتی ہیں، کوئی فوڈ کی پیکنگ کرتا ہے، کسی کو کھانا بنانے کی ذمہ داری ہے اور ہم سب صبح و شام تک اسی کام میں لگے رہتے ہیں۔انکم ٹیکس اسٹڈیز سینٹر چلانے والے مجتبی زیدی نے بتا یا کہ ہم بلا تفریق مذہب و ملت کھانے کے پیکیٹس سب تک پہنچاتے ہیں۔