ETV Bharat / city

روہنی جیل میں ایک قیدی کورونا وائرس سے متاثر - کورونا وائرس

جہاں کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ملک کی مختلف جیلوں میں بھیڑ بھاڑ کم کرنے کی غرض سے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کیا گیا وہیں اس ملک مرض نے دہلی کے روہنی جیل میں دستک دی ہے۔

روہنی جیل میں ایک قیدی کورونا وائرس سے متاثر

author img

By

Published : May 14, 2020, 4:17 PM IST

دارالحکومت دہلی کے روہنی جیل کے ایک قیدی کے کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر پائے جانے کے بعد تقریباً 20 قیدیوں اور جیل کے پانچ ملازمین کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔

جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ آنتوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے ایک قیدی کو 10 مئی کو دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 11 مئی کو اس کا آپریشن ہوا تھا۔

آپریشن والے دن ہی اس کا کووِڈ19 ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ بدھ کو آئی ہے جس میں وہ متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے بعد روہنی جیل میں اس کے ساتھ رہ رہے تقریباً 20 قیدیوں اور پانچ ملازمین کو قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد قیدی کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ قیدی قتل اور لوٹ کے معاملے میں بند ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے ہی اسے روہنی جیل لایا گیا ہے۔

افسر نے بتایا کہ اس کے رابطے میں آنے والے سبھی قیدیوں کی جلد کورونا جانچ کرائی جائےگی اور تب تک سبھی کو الگ تھلگ رکھا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.