ETV Bharat / city

دہلی: رنکو قتل معاملے میں پانچواں ملزم بھی گرفتار

قتل کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور اب کئی بی جے پی رہنما و آر ایس ایس کے کارکنان اسے فرقہ وارانہ مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پولیس علاقے میں پوری طرح تعینات کر دی گئی ہے۔

rinku
rinku
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:20 AM IST

دہلی کے منگولپوری میں رنکو شرما قتل معاملے میں چاروں ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پانچویں ملزم تاج الدین کو بھی جمعہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

دہلی: رنکو قتل معاملے میں پانچواں ملزم گرفتار

قتل کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور اب کئی بی جے پی رہنما و آر ایس ایس کے کارکنان اسے فرقہ وارانہ مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں۔ اس دوران پولیس علاقے میں پوری طرح تعینات کر دی گئی تاکہ منگولپوری میں ماحول خراب نہ ہو۔

گرفتار ہونے والا پانچواں ملزم تاج الدین ہوم گارڈ ہے اور منگولپوری تھانے میں ہی تعینات ہے۔ منگولپوری تھانہ کی پولیس پہلے ہی اس معاملے میں زاہد، مہتاب، دانش اور اسلام کو جمعرات کے روز گرفتار کر چکی ہے۔ تاج الدین کی گرفتاری کا مسلسل مطالبہ کیا جارہا تھا، تاج الدین کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت وہ جائے واردات پر موجود نہیں تھے۔

برتھ ڈے پارٹی میں ان لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اتنا زیادہ بڑھا کہ باقی نوجوانوں نے رنکو کے گھر پر حملہ کر دیا، رنکو اپنے گھر سے خنجر نکال کر حملہ کرنے کے لئے آیا لیکن اسی دوران حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کر کے رنکو کو زخمی کر دیا، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے رنکو کو مردہ قرار دیا۔

ملزم کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نہ تو تاج الدین کا نام ایف آئی آر میں ہے اور نہ ہی رنکو کی موت سے قبل اس کا نام لیا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق واردات کے وقت تاج الدین گھر پر کھانا کھا رہا تھا اور پھر وہاں سے سیدھا اسپتال گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.