قومی دارالحکومت دہلی میں 8 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی رہنما پرینکا گاندھی واڈراور راہل گاندھی آج دہلی کے حوض خاص میں ریلی سے خطاب کرنے پہنچے۔
متعینہ وقت سے تاخیر ہونے پر پرینکا گاندھی نے عام جلسہ سے کہا کہ' ٹریفک کی وجہ انہیں یہاں پہنچنے میں تاخیر ہوئی اس کے لیے میں آپ سب سے معذرت کرتی ہوں'۔
پرینکا نے مزید 'عاپ' اور 'بھارتیہ جنتا پارٹی' پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' ان پانچ برسوں میں تعمیر کردہ کوئی نئی سڑک ہمیں دہلی میں نہیں ملی'۔
انہوں نے کہا کہ' میں آج اگر آنجہانی شیلا دکھشت جی کے بنائے میٹرو کے ذریعے آتی تو شائد 10 منٹ میں پہنچی جاتی۔
انہوں نے مزید ریلی میں خطاب سے کہا کہ دہلی بھارت کے لیےایک خوبصورت باغ کے مانند ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اس باغ کو اجاڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتر پردیش میں پولیس کی جانب سے ہوئی کاروائی کا ذکر کیا اور ساتھ ہی ہلاک ہوئے مظاہرین کے اہل خانہ سے ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا رام مندر ٹرسٹ کے قیام کا اعلان
وہیں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے بھارتی نوجوانوں کی امید توڑی ہے، کسانوں سے کیے وعدے کو توڑاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' آئندہ روز ہونے والے اپنے خطاب میں اب وزیر اعظم روزگار پہ خطاب نہیں کر سکتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اس پر کام کیا ہی نہیں ہے'۔
مزید راہل گاندھی نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ۔ انہوں نے بھی نوجوانوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔