ETV Bharat / city

تہوار پر ہر مسافر کو کنفرم ٹکٹ دینے کیلئے ریلوے تیار - صحافیوں سے ورچوئل بات چیت

بھارتی ریلوے تہواروں کے موسم میں سبھی کو کنفرم سیٹ پران کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ وہ مخصوص ٹکٹوں کی ویٹنگ لسٹ پر اپنی گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت محسوس ہونے پروہ اضافی ٹرین چلائی گی۔

Railways ready to issue confirmed tickets to every passenger on the festival
تہوارپر ہر مسافر کو کنفرم ٹکٹ دینے کیلئے ریلوے تیار
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 9:02 PM IST

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ونود کمار یادو نے یہاں صحافیوں سے ورچوئل بات چیت میں کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی محفوظ رہے۔ ہر مسافر کووڈ کے پروٹوکول پر عمل کرے۔ اس تہوار کے سیزن میں ریلوے کی تیاری ہے کہ ہر مسافر کنفرم ٹکٹ پر ریزرو سیٹ پر بیٹھ کر اپنی منزل تک جائے۔ اس کے لئے ہم زیادہ سے زیادہ گاڑیاں چلائیں گے‘‘۔

کووڈ ۔19 عالمی وبا میں مسافر ٹرینوں کی صورتحال کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے مسٹر یادو نے بتایا کہ اس وقت 736 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ۔ کولکاتا میٹرو کی 200 گاڑیاں چل رہی ہیں۔ ممبئی میں 2276 گاڑیاں چل رہی ہیں ۔ 21 ستمبر سے 20 ٹریٹوں کو کلون ٹرینوں کے طور پر چلا یا گیا۔ اس کے علاوہ فیسٹیول اسپیشل ٹرینوں کے طورپر436 گاڑیوں کو 20 اکتوبر سے 20نومبر کے درمیان چلایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لئے چلائی جارہی 473 خصوصی ٹرینوں کی بکنگ کی صورتحال کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ 19 ٹرینوں میں بکنگ 30 فیصد ہے ، 44 ٹرینوں میں 30 سے ​​50 فیصد کے درمیان ہے ، 83 ٹرینوں میں 50 سے 75 فیصد ہے۔ اور 327 ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کچھ دن کی ویٹنگ ہونے پر کلون گاڑیاں چلا رہے ہیں ۔ اگر مسلسل ویٹنگ لسٹ بنی ہوئی ہے تو اضافی ٹرینیں چلا رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.