راہل گاندھی نے کہا کہ' وعدہ تھا کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا، مودی حکومت نے آمدنی تو بڑھا دی لیکن اڈانی۔ امبانی کی۔ جو اب تک کالے زرعی قوانین کو صحیح بتا رہے ہیں، وہ کیا خاک کسانوں کے حق میں حل نکالیں گے۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ریڈیو پر نشرہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات'میں آج زراعت مخالف قوانین کو صحیح بتاکر سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے مفاد کے لیے ان تینوں قوانین کو فوری طورپر واپس لینے کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے کسانوں کو دہشت گرد بتاکر ان کے خلاف جھوٹے معاملات درج کرائے ہیں۔ یہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور س کے لئے کھٹر کو عوامی طورپر معافی مانگنی چاہئے۔
مزید پڑھیں:
کسان آندولن کو جمیعت العلماء کی حمایت
ترجمان نے کہا کہ حکومت اگر سچ مچ کسانوں سے بات کرنا چاہتی ہے تو خود مودی کو ان کے مسائل سننے چاہئیں اور انہیں یقین دلانا چاہئے کہ وہ اپنی تحریک ختم کردیں۔