ETV Bharat / city

راہل نے صحافی کے قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے این سی آر کے غازی آباد میں بھانجی کے ساتھ بدسلوکی کی مخالفت کرنے پر ایک صحافی کو گولی مارنے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ 'رام راج دینے کا وعدہ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں ریاست میں غنڈہ گردی بڑھی ہے۔'

Rahul expressed deep sorrow and anger over the murder of the journalist
راہل نے صحافی کے قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 12:22 PM IST

گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ 'صحافی وکرم جوشی کو اپنی بھانجی کے ساتھ بدسلوکی کی مخالفت کرنے پر قتل کر دیا گیا۔ سوگوار خاندان سے میری تعزیت۔ وعدہ تھا رام راج کا، دے دیا غنڈہ راج۔'

قابل ذکر بات یہ ہے کہ غازی آباد کے وجے نگر میں جوشی نے اپنی بھانجی سے بدسلوکی کی مخالفت کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی تو غنڈوں نے انہیں گولی مار دی۔ اس سے متعلق نو افراد کو گرفتارکیا گیا ہے اور یہ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ان کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

غازی آباد: زخمی صحافی کی ہسپتال میں موت

اترپردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اس واقعے پر اتر پردیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کا یہ عالم ہے تو آپ پوری ریاست میں قانون و انتظام کی صورتحال کا اندازہ لگا لیجیے۔ ریاست کے جنگل راج میں ایک صحافی کو اس لئے گولی مار دی گئی کہ اس نے اپنی بھانجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر پولیس میں تحریری شکایت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.