ETV Bharat / city

آندھرا اور تلنگانہ سے دہلی جانے والوں کے لیے 14 روزہ 'کوارنٹائن'

author img

By

Published : May 7, 2021, 4:54 PM IST

Updated : May 7, 2021, 5:13 PM IST

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کورونا وائرس کی 'نئی اسٹرین' یعنی نئی شکل کے پیش نظر دہلی حکومت نے ان ریاستوں سے دہلی آنے والے افراد کے لیے دو ہفتوں کے لیے قرنطین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اگر ان کے پاس آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ ہو تو یہ مدت ایک ہفتہ کی ہوگی۔

quarantine order for those arriving in delhi from andhra and telangana

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کئی گنا زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ وہیں تین ہزار سے زائد ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ اسی درمیان آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل یعنی 'نئی اسٹرین' کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کورونا وائرس کی نئی اسٹرین دہلی نہ پہنچے اس کے لیے دہلی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت ان دونوں ریاستوں سے دہلی آنے والوں کے لیے 14 دنوں کا لازمی کوارنٹائن کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اگر ان کے پاس آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ ہو تو یہ مدت ایک ہفتہ کی ہوگی۔

کوارنٹائن کی یہ مدت سرکاری سہولت میں یا ادائیگی کے ذریعہ بھی مکمل کی جا سکتی ہے۔ تاہم منفی آر ٹی پی سی آر کی اطلاع فراہم کرنے والوں کو کوارنٹائن میں کچھ راحت ملے گی۔

  • 72 گھنٹہ سے زیادہ پرانی رپورٹ قبول نہیں

دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ جو بھی آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے دہلی آتا ہے اور اگر اس کے پاس کورونا کی کوئی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ ہے تو اسے 7 دن ہوم کوارنٹائن میں گزارنا پڑے گا۔ اگر گھر میں کوارنٹائن کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے تو اسے سرکاری سہولت والے یا ادائیگی کے ذریعہ کوارنٹائن سینٹر میں رہنا پڑے گا۔ تاہم آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ 72 گھنٹے سے پہلے کی نہیں ہونی چاہیے۔

  • ویکسینیشن سرٹیفکٹ دکھانے پر رعایت

دو دن پہلے ویکسین لیے ہوئے شخص کو بھی 7 دن کے ہوم کوارنٹائن یا سرکاری یا ادائیگی والے کوارنٹائن سینٹر میں رہنا پڑے گا۔ وہیں اگر کسی کے پاس کورونا رپورٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکٹ نہ ہو تو پھر انہیں 14 دن تک کوارنٹائن ہونا پڑے گا۔ دہلی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی ایم کو کورونا پروٹوکول اور مرکزی حکومت کے رہنما ہدایات کے مطابق ان اصولوں پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Last Updated : May 7, 2021, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.