قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر کچھ طلبا نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انقلابی شاعری پڑھ کر حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اطلاع کے مطابق طلبا نے جنتر منتر پر نکڑ ناٹک کے ذریعے بھی اس قانون کی مخالفت کی ہے، مظاہرے میں شامل زبیر احمد نے کہا کہ ہم سب کو اس قانون کے خلاف مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ گھر بیٹھنے سے اس مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ لڑائی ہماری آپسی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ آئین کی لڑائی ہے اور اپنے آئین کی حفاظت کرنا ہم سبھی لوگوں کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پٹنہ میں یو بی آئی کی شاخ سے نولاکھ کی لوٹ
مظاہرے میں شامل شعراؤں نے اپنے کلام کے ذریعے سی اے اے اور این آر سی کے واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔