ETV Bharat / city

بلیک فنگس کی سنگینی پر وزیر اعظم مودی کے نام پرینکا گاندھی کا مکتوب

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ میکورمائیکوسس ( بلیک فنگس) کے بڑھتے کیسزکی سنگینی اورادویات کی قلت کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مناسب تعداد میں انجکشن مفت فراہم کرانے کی اپیل کی ۔

Priyanka Gandhi's letter to Prime Minister Modi on the seriousness of black fungus
بلیک فنگس کی سنگینی پر وزیر اعظم مودی کے نام پرینکا گاندھی کا مکتوب
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 6:53 PM IST

پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھرمیں بلیک فنگس کے انجکشن لگانے کی فریادیں کر رہے ہیں لیکن لوگوں کو اس وبا کے انجکشن نہیں مل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر آنے والی کچھ ویڈیوزدل دہلانے والی اور انتہائی تکلیف دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد 11000 کو عبور کر چکی ہے اور اس کے علاج کے لئے انجکشن مناسب مقدار میں دستیاب نہیں ہیں۔ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ بلیک فنگس سے شرح اموات 50 فیصد ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اس وبا کے علاج کے مہنگے انجکشن پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے انجکشن پر مریض لاکھوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ بلیک فنگس کا علاج آیوشمان اسکیم کے دائرہ کار میں بھی نہیں آتا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، لہذا یہ انجکشن مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جانا چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.