دہلی یونیورسٹی کے بیشتر اساتذہ نے اس بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں آن لائن شراکت کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اس بھوک ہڑتال میں شامل تمام اساتذہ نے ویویکانند کالج کے پرنسپل کے آمرانہ رویے پر تنقید کی۔ پرنسپل نے اسی سال جنوری میں بھی اسی طریقہ سے نکالنے کی کوشش کی تھی، جسے جی بی چیئرمین نے اس وقت مسترد کر دیا تھا اور 5 دسمبر 2019 کو ایم ایچ آر ڈی خط کی بنیاد پر تمام ایڈہاک اساتذہ کی بحالی کو یقینی بنایا تھا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ اب ایڈہاک اساتذہ کو دوبارہ ہٹانے کا کام ایک ایسی سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے جو اس وبا کے دور میں ظلم کے ساتھ ساتھ جرم بھی ہے۔
بھوک ہڑتال میں شامل تمام اساتذہ نے فوری طور پر تمام 12 اساتذہ کو ری جوائینگ کا مطالبہ کیا ہے۔