ETV Bharat / city

وزیراعظم مودی سنیچر کو ’غریب کلیان روزگار ابھیان‘ کا آغاز کریں گے - 50 ہزار کروڑ روپے کے فنڈ

کورونا وبا کے سبب بڑی تعداد میں شہروں سے گاؤں کی جانب لوٹنے والے مہاجر مزدوروں اور گاؤں کے لوگوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ’غریب کلیان روزگار یوجنا‘ کا آغاز کریں گے۔

prime minister modi
وزیر اعظم مودی
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:18 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کی صبح 11 بجے بہار کے وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ غریب کلیان روزگار یوجنا' اسکیم کی شروعات کریں گے۔ اس مہم کے تحٹ 50000 کروڑ روپے کے عوامی کام کرائے جائیں گے۔

یہ مہم بہار کے کھگڑیا ضلع کے گاؤں۔ تحصیلدار، بلاک، بیلدور سے لانچ کی جائے گی۔ بعد میں پانچ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی اور متعلق وزارتوں کے مرکزی وزیر بھی اس ورچوول لانچ میں حصہ لیں گے۔ کووڈ۔ 19 وبا کی پیش نظر سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے 6 ریاستوں کے 116 اضلاع کے گاؤں عوامی خدمت کے مراکز اور زرعی سائنس کے مراکز کے ذریعہ اس پروگرام سے وابستہ ہوں گے۔

تقریباً 125 دنوں کی یہ مہم مشن موڈ میں چلایا جائے گا۔ 50 ہزار کروڑ روپے کے فنڈ سے ایک طرف مہاجر مزدوروں کو روزگار دینے کے لئے مختلف طرح کے 25 کاموں پرجلد اور مرکوزیت سطح پر عمل درآمد ہوگا، تو دوسری جانب ملک کے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی جائے گی۔ ایک سو سولہ اضلاع کے 25 ہزار سے زیادہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ اس مہم میں بہار ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ ان 6 ریاستوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں خواہش ظاہر کرنے والے 27 اضلاع شامل ہیں۔ ان ضلعوں سے دو تہائی مہاجر مزدوروں کے مستفیض ہونے کا امکان ہے۔

یہ مہم 12 مختلف وزارتوں، محکمہ، دیہی ترقی، پنچایتی راج، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، کان، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، ماحولیات، ریلوے، پٹرولیم اور قدرتی گیس، نئی اور قابل تجدید توانائی، سرحدی سڑک، مواصلات اور زراعت کی ایک مربوط کوشش ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.