ETV Bharat / city

ٹریکٹرجلا کر زرعی قوانین کی مخالفت کرنا کانگریس کا ڈرامہ - کانگریس کا ناٹک

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکرنے پیر کے روز یوتھ کانگریس کے کارکنان کی جانب سے انڈیا گیٹ کے پاس ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دینے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس نے ملک کو شرمسار کیا ہے'۔

prakash Javadekar reaction on congress party
ٹریکٹرجلا کر زرعی قوانین کی مخالفت کرنا کانگریس کا ڈرامہ
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 5:52 PM IST

انہوں نے کہا کہ' ٹریکٹر کو انڈیا گیٹ کے پاس لا کر نذر آتش کرنا کانگریس کا ناٹک ہے جس سے کانگریس بے نقاب ہو گئی ہے'۔ پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ' زرعی اصلاحات سے متعلق قوانین کی مخالفت کرکے کانگریس اپنی سیاسی روٹی سینکنے کا کام کر رہی ہے'۔

ٹریکٹرجلا کر زرعی قوانین کی مخالفت کرنا کانگریس کا ڈرامہ

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کے انتخابی منشور میں وہی باتیں تھیں جو نئے زرعی قوانین میں ہیں۔ اس موضوع پر منموہن سنگھ جی مسلسل بولتے رہے ہیں اور اب کسانوں کو گمراہ کرنے کے لیے کانگریس گندی سیاست کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس عوام سے کٹ چکی ہے'۔

مزید پڑھیں:

سکھبیر سنگھ بادل کے اقدام کی ستائش

انہوں نے کہا کہ' ٹی وی میڈیا کی تشہیر پانے کے لیے کانگریس کارکنان نے ٹریکٹر دہلی لاکر انڈیا گیٹ پر جلایا جس کی سب مذمت کرتے ہیں۔ کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کے باوجود کسان گمراہ نہیں ہوں گے کیونکہ فصلوں کی خریداری شروع ہو گئی ہے، ایم ایس پی جاری ہے اور اے پی ایم سی بھی مضبوط ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.