اس کے علاوہ ہریانہ اور دہلی ریاست کی سرحد سے ملحق ناگلی باجید پور پستہ اور سیکٹر 14 میں مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران شرف آباد سے ایک مکان میں اروناچل پردیش میں فروخت ہونے والی 48 پووا کریزی رومیو، ہریانہ میں فروخت ہونے والی 100 رسیلا سنترا اور 20 پووا نیلی بلیزر غیر قانونی دیسی اور غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔
برآمد شدہ شراب کو اپنے قبضے میں لے کر محکمہ ایکسائز کے افسران نے ملزمان کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے بیل اکبر پور کٹ پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ کے مطابق یہ مہم مسلسل جاری رہے گی اور اگر کوئی شخص شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔