جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہوئے شہریت ترمیمی بل اور این آر سی یعنی نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کی مخالفت میں پُرامن طریقے سے احتجاج کر رہے تھے لیکن پولیس نے ان کو جامعہ یونیورسٹی کے پاس ہی روک دیا اور ان کو وہاں سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران پولیس نے طلبا کو ہٹانے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے طلبا پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ اس دوران کئی طلبا اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔