کورونا وائرس کے دو کیس ملنے کے بعد جہان آباد سوسائٹی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے
سوسائٹی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی نہ جائیں مکمل طور پر گھروں میں رہیں۔
سوسائٹی کے جن دو لوگوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے انہیں فی الحال دہلی کے آر ایم ایل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سوسائٹی کے لوگوں نے بتایا کہ حکام نے انہیں سخت ہدایت دی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں۔
ذرائع کے مطابق سوسائٹی سے کچرا اکٹھا کرنے کے لئے انتظامی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی سو سائٹی کے باہر ایجنسیوں کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو سوسائٹی پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے سوسائٹی کو سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔ اگر کوئی شخص با ہر نکلتا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔
انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاص ضرورت کے پیش نظر وہ عہدیداروں سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے مدد لے سکتے ہیں۔