ETV Bharat / city

ناظرین کے درمیان پہنچے مودی - ای ٹی وی بھارت اردو

لوگوں نے مودی مودی کے نعرے بھی لگائے۔

PM Modi
PM Modi
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:47 PM IST

72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد تقریب کے اختتام کے بعد وزیراعظم نریندر مودی ناظرین کے درمیان پہنچے اور ان کا خیرمقدم قبول کیا۔

نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو دواع کرنے کے بعد سب سے پہلے میڈیا کے پاس پہنچے اور ان کا خیرمقدم قبول کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔ نریندر مودی نے ساتھ ہی کچھ دور چلنے کے بعد راج ناتھ سنگھ انہیں وداع کرنے کے لئے رک گئے لیکن وزیراعظم لوگوں کے خیرمقدم قبول کرتے ہوئے راشٹرپتی بھون کی جانب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم جب یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب کو دیکھنے کے دوران لوگوں کے درمیان پہنچے تو ان کی ایک جھلک پانے کے لئے لوگ اپنی جگہوں سے اٹھ کر آگے آگئے۔ اس دوران لوگوں نے مودی مودی کے نعرے بھی لگائے۔

کورونا وائرس کے سبب اس بار کی تقریب میں ناظرین کی تعداد کافی کم تھی اور لوگوں کے بیٹھنے کے مقام پر بھی شوشل ڈسٹنسنگ کا پورا خیال رکھا گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.