ETV Bharat / city

مودی کا اوریّہ حادثے پر اظہار افسوس - مزدور

وزیراعظم نریندرمودی نے اترپردیش کے اوریہ سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کے ہلاک ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

PM modi condoles loss of lives in UP accident

author img

By

Published : May 16, 2020, 3:49 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ ’’اترپردیش کے اوریہ میں سڑک حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ حکومت راحت کے کام میں مستعدی سے لگی ہوئی ہے۔ اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی زخمیوں کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ اترپریش کے اوریہ میں قومی شاہراہ پر چروہلی گاؤں میں ہفتے کی صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔

دو ٹرکوں کے مابین ہوئی ٹکر کے نتیجے میں 24 جانیں تلف ہوئیں ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ٹرکوں میں سوار مزدور راجدھانی دہلی سے گورکھپور جا رہے تھے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.