ETV Bharat / city

نربھیا کیس: مجرموں کے خلاف نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر - Petitioned for issuing new death warrant against Nirbhaya's convicts

دہلی حکومت نے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں اجتماعی زیادتی کے مجرموں کے خلاف نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے مجرم پون گپتا کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے۔

Petitioned for issuing new death warrant against Nirbhaya's convicts
نربھیا کیس: مجرموں کے خلاف نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 5:50 PM IST

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مجرم کی کوئی درخواست زیر التواء نہیں ہے۔ تمام مجرموں نے اپنے تمام قانونی آپشنز آزمائے ہیں۔ لہذا عدالت کو اب چاروں مجرموں کے خلاف نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنا چاہیے۔

غور طلب ہے کہ 2 مارچ کو عدالت نے 3 مارچ کو نربھیا اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کے حکم پر روک لگا دی تھی۔

صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی درخواست زیر التوا ہونے کے باعث عدالت نے مجرم پون گپتا کی پھانسی پر روک لگائی تھی۔ 2 مارچ کو سپریم کورٹ نے پون گپتا کی کیوریٹیو درخواست خارج کردی۔ اس کے فورا بعد ہی 2 مارچ کو پون گپتا نے صدر کے پاس رحم کی درخواست دائر کردی۔

گزشتہ 17 فروری کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کے مجرموں کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے 3 مارچ کو صبح 6 بجے پھانسی دینے کا بھی حکم جاری کیا۔

گزشتہ 28 فروری کو پون گپتا نے سپریم کورٹ میں کیوریٹیو درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے ، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.