اس سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مٹیا محل اسمبلی کے شاہ گنج علاقہ میں جا کر بات کی اور ان کا رجحان معلوم کیا تو عوام نے ایک آواز ہوکر دہلی میں کیجریوال کی حکومت بننے کی بات کہی۔
پرانی دہلی کے رہنے والے محمد شاہد نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات میں کیجریوال کی حکومت بن رہی ہے کیونکہ جس طرح سے کیجریوال نے دہلی کو سنوارنے کا کام کیا ہے اور عوام کو جو فائدہ پہنچایا ہے وہ کسی بھی دوسری پارٹی نے نہیں کیا۔