پیس پارٹی کے قومی سربراہ ڈاکٹر ایوب نے دارالحکومت دہلی میں منعقد پریس ایک پریس کانفرنس اس کا اعلان کیا اس دوران انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے لیکں بابری مسجد پر جو فیصلہ عدالت کی جانب سے صادر کیا گیا ہے اس سے انہیں اطمینان نہیں ہے۔
داکٹر ایوب نے پریس کانفرنس کے دوران شہریت ترمیمی بل کی بھی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کو آئین کے خلاف بتایا اور کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت یہ بل صرف مسلمانوں کے خلاف ووٹ بینک کی سیاست کے لیے لا رہی ہے اور حکومت اس بل کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف وہ دہلی میں واقع جنتر منتر پر احتجاج بھی کریں گے۔
اترپردیش میں مسلم اور دلتوں کے مسائل پر سیاست کے لئے مشہور ہے اور یہ ایسی پہلی سیاسی پارٹی ہے جس نے بابری مسجد مقدمے میں نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔