ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح میں جزوی طور پر کمی - دہلی وزارت صحت

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1374 نئے کسیز کے سامنے آنے سے کووِڈ ۔19 متاثرین کی تعداد منگل کے روز بڑھ کر تقریباً 1.55 لاکھ ہوگئی۔

دہلی میں کورونا ریکوری شرح میں جزوی طور پر کمی

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 9:50 AM IST

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1,374 نئے کسیز کے سامنے آنے سے کووِڈ۔19 متاثرین کی تعداد منگل کے روز بڑھ کرتقریباً 1.55 لاکھ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی طور پر کمی درج کی گئی لیکن اس کے باوجود یہ 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

دہلی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 741 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1,146 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پیر کو کورونا کے محض 747 نئے کیسز اور اتوار کو محض 652 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں دہلی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں جزوی طور پر کمی درج کرتے ہوئے آج یہ پھر سے 90.11 فیصد ہوگئی جو پیر کو بڑھ کر 90.17 فیصد ہو گئی تھی۔

دہلی میں فعال کیسز گزشتہ روز کے 10 ہزار 852 سے بڑھ کر آج 11 ہزار 068 ہوگئے۔ دارالحکومت میں کنٹینمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر آج 557 ہو گئی۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 266 کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ دارالحکومت میں کورونا کے 13 لاکھ 37 ہزار 374 افراد کا اب تک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 70 ہزار سے زیادہ 70 ہزار 388 ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.