ETV Bharat / city

دہلی میں ’پنکج جیسوانی کے قلم سے‘ نامی کتاب کا اجراء - Pankaj jeswani

آواز کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے مشہور گلوکار پنکج جیسوانی نے موسیقی سمیت شاعری میں بھی اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

دہلی میں ’پنکج جیسوانی کے قلم سے‘ نامی کتاب کا اجراء

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 8:14 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ایک رنگا رنگ پروگرام کے دوران مشہور گلوکار پنکج جیسوانی کے لکھے ہوئے بھجن، گیت، غزل اور نظموں پر مشتمل ’’پنکج جیسوانی کی قلم سے‘‘ نامی کتاب کا اجراء کیا گیا۔

sdf
sdf

کتاب کی رسم رونمائی کے دوران پنکج جیسوانی نے کہا کہ اب تک انہیں ملک سمیت بیرون ممالک میں 800 ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں اور وہ تقریباً 70-80 فلموں، سیریلز، شارٹ فلمز اور البمز میں موسیقی دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 13،000 اسٹیج شو بھی کرچکے ہیں۔

اپنی کتاب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے جو نظمیں، غزلیں لکھی ہیں وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔‘‘

جیسوانی نے مزید کہا کہ وہ اردو زبان و ادب کے ماہر نہیں ہے، لیکن پھر بھی انہوں نے عمدہ شاعری کرنے کی کوشش کی ہے، جس کا البم بھی آنے والے وقت میں جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دہلی: سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صفدر جنگ مقبرہ کی صفائی

کتاب کی رسم رونمائی کے دوران ہدایت کار سنیل پراشر، شاعر معصوم غازی آبادی، شوبھا وجیندر سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

واضح رہے کہ پنکج جیسوانی کا سریلا سفر گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.