ETV Bharat / city

بارش کے پیش نظر دہلی میں آرینج الرٹ - قومی دارالحکومت

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد ایک بار پھر سے بارش ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

بارش کے پیش نظر دہلی میں آرینج الرٹ
بارش کے پیش نظر دہلی میں آرینج الرٹ
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:23 PM IST

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے لیے 18 تا 20 اگست آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پہلے سے ہی ہلکی بارش ہو رہی ہے، 18 اگست سے بارش کی شدت میں قدر اضافہ ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس عرصے کے دوران بہت سارے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ موجودہ وقت میں 20 اگست تک لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید جتائی گئی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز دارالحکومت دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو عام سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 26.8 ڈگری رہا۔

ہوا میں نمی کی سطح یہاں 64 فیصد سے 91 فیصد تک ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لودھی روڈ میں بوندا باندی اور ہلکی 0.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.