وزیراعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ’نمامی گنگے مشن‘ کے تحت ہری دوار، رشی کیش اور بدری ناتھ میں چھ بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ آج یہ لوگ فصلوں کی کم از کم سپورٹ قیمت (ایم ایس پی) پر بھی مغالطہ پھیلا رہے ہیں۔ ملک میں ایم ایس پی بھی رہے گا اور کسان کو ملک میں کہیں بھی فصل بیچنے کی آزادی ہوگی۔ لیکن یہ آزادی کچھ لوگ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
برسوں تک ایم ایس پی کے نفاذ کرنے کی بات کی جاتی رہی لیکن اسے نفاذ نہیں کیا گیا۔ ان کی حکومت نے سوامی ناتھن کمیشن کے مطابق ہی ایم ایس پی کا نفاذ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جب مرکزی حکومت کسانوں کو ان کا حق دے رہی ہے تو اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک کا کسان کھلے بازار میں اپنی پیداوار نہیں بیچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن آلات کی کسان پوجا کرتے ہیں اسے آگ لگا کر کسانوں کی توہین کی جارہی ہے۔