ETV Bharat / city

اوکھلا کی عوام کے لیے کووڈ کیئرسینٹر کا قیام

دہلی کے اوکھلا حلقہ اسمبلی میں واقع نورنگر ایس کے وی اسکول میں مقامی رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے 40 بیڈز پر مشتمل ایک کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا ہے۔

noor nagar school turn in to covid care centre
اوکھلا کی عوام کے لیے کووڈ کیئرسینٹر کا قیام
author img

By

Published : May 5, 2021, 7:18 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے میں نا صرف مرکزی حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے بلکہ دہلی حکومت کے ذریعے کیے جانے والے دعوے بھی کھوکھلے نظر آرہے ہیں۔

تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اب متبادل وسائل تلاش کیے جا رہے ہیں اسی سے متعلق اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے اپنے حلقہ کے لیے نور نگر کے سرکاری اسکول میں ایک کووڈ کیئر سینٹر کا قیام کیا ہے۔

اوکھلا کی عوام کے لیے کووڈ کیئرسینٹر کا قیام

دارالحکومت دہلی کے اوکھلا حلقہ اسمبلی میں واقع نور نگر ایس کے وی اسکول میں مقامی رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے 40 بیڈز پر مشتمل ایک کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا ہے، جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ آکسیجن سمیت تمام ضروری سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

یہ کووڈ کیئر سینٹر خصوصی طور پر اوکھلا کی عوام کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے، اس لیے جو بھی مریض اس کووڈ کیئر سینٹر میں داخل ہونا چاہتا ہے اسے اپنا آدھار کارڈ دکھانا ہوگا، اس کے علاوہ کوئی دیگر علاقہ کے رہائشی مریض جس کو یہاں آکسیجن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

نور نگر میں واقع اس کووڈ کیئر سینٹر میں فی الحال 40 بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے مطابق کورونا کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

حالانکہ اس کووڈ کیئر سینٹر کا اعلان گذشتہ ماہ ہی امانت اللہ خان کے ذریعے کیا گیا تھا، 23 اپریل سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی تھی، جس میں نور نگر کے کووڈ کیئر سینٹر کی جھلک نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

جس کے بعد 28 اپریل کو ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے موقع پر پہنچ کر اس کا جائزہ لیا تھا لیکن اسکول کے اندر محض بیڈز کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا، جب اس سے متعلق موقع پر موجود دہلی وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر نشاب احمد خان سے بات کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا اور ریکارڈ کرنے سے بھی منع کردیا گیا، اس بابت امانت اللہ خان کو بھی فون کیا گیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.