ETV Bharat / city

نان کولیجیٹ ویمن ایجوکیشن بورڈ کا تعلیمی سیشن آج سے شروع

دوسرے سال کے طلباء کے لئے کلاسیں سمسٹر سسٹم اور سی بی سی ایس کورس کے ذریعے کرایا جائے گا

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:46 PM IST

Non Collegiate
Non Collegiate

دہلی یونیورسٹی سے وابستہ نان کولیجیٹ ویمن ایجوکیشن بورڈ (این سی وِب) کے تحت مختلف کالجوں میں قائم 26 مراکز میں طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے۔ وہاں آج سے تعلیمی سیشن 2020-21 شروع ہو گیا ہے۔ یہاں بھی سی بی سی ایس کورس کا اطلاق مستقل طلباء کے کورس کی طرح ہے۔

دوسرے سال کے طلباء کے لئے کلاسیں سمسٹر سسٹم اور سی بی سی ایس کورس کے ذریعے کرایا جائے گا جبکہ تیسرے سال کے طلباء کو اینول موڈ میں پڑھایا جائے گا۔ ہفتہ / اتوار کو چلائے جانے والے اس سنٹر میں جمعہ 9 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر بی اے (پروگرام) اور بی کام (پروگرام) کی کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔
نان کولیجیٹ ویمن ایجوکیشن بورڈ، سری اروبینڈو کالج سنٹر انچارج پروفیسر ہنسراج 'سمن' نے بتایا ہے کہ باقاعدہ کالجوں کی آن لائن کلاسز 10 اگست 2020 سے شروع ہوچکی ہے، نان کالجیٹ کی آن لائن کلاسز جمعہ 9 اکتوبر سے شروع ہوگئی ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اس سمسٹر میں بورڈ نے انہیں 35 دن کلاسیز لگانے کے لئے دئے ہیں جبکہ اساتذہ کو 25 دن کلاسیز لینی ہوں گے۔ مہمان اساتذہ روزانہ دو کلاسیز لے سکتے ہیں۔ 50 کلاسیز لینا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.