ETV Bharat / city

پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی پندرہ ستمبر تک - وزارت داخلہ

ہر برس یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کیے جانے والے ملک کے اعلی ترین شہری انعام پدم ایوارڈز کے لیے آن لائن نامزدگی اور سفارش آئندہ پندرہ ستمبر تک کی جا سکتی ہے۔

padma awards
padma awards
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 6:47 AM IST

وزارت داخلہ نے کہا کہ 'پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی کی شروعات گزشتہ یکم مئی سے ہو چکی ہے اور یہ سفارش اور نامزدگی پدم ایوارڈز کے لیے بنائے گئے خصوصی پورٹل پر کی جاسکتی ہے۔'

پدم ایوارڈز میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلی ترین شہری انعامات شامل ہیں۔

سنہ 1954 میں قائم کیے گئے ان انعامات کا اعلان ہر برس یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز آرٹ، ادب، تعلیم، اسپورٹس، میڈیکل، سماجی کام، سائنس، انجینئرنگ، عوامی معاملات، سول سروس، کاروبار اور صنعت وغیرہ کے شعبوں میں خصوصی اور غیرمعمولی حصولیابی کے لیے دیے جاتے ہیں۔ کاروبار، حیثیت یا صنف سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بغیر کسی امتیاز کے ان انعامات کے لیے اہل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.