دیوالی کی رات اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کے کوتوالی سورج پور علاقہ میں واقع معروف شو روم نور کمیونیکیشن (موبائل فون کی دکان )کا شٹر کاٹ کر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل چوری کرلیے۔ جب کہ بعض اسے ایک کروڑ سے بھی زیادہ مالیت کے موبائل چوری ہونے کی بھی بات کررہے ہیں۔ چور اتنے چالاک تھے کہ دکان کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈی وی آر بھی اکھاڑ کر لے گئے۔ آس پاس کے لوگوں سے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس دیوالی میں بھی سورہی تھی۔ بھرے بازار میں گھنٹوں لوٹ پاٹ کی گئی۔ اسے علم بھی نہیں ہوا۔ کوتوالی سورج پور پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:دہلی حکومت نے 'دلی بازار' پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا
- پٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں غریبوں کی جان لے کر رہے گی : ایم آئی ایم
- ’اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ہجومی تشدد جیسا گندا کھیل کھیلا جارہا ہے‘
- یہ بھی پڑھیں:بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا: سچن پائلٹ
- تریپورہ بھون کے باہر وکلاء سمیت متعدد تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ
- اسٹین فورڈ یونیورسٹی: سرکردہ سائنس دانوں کی عالمی فہرست میں جامعہ کے 16 محققین شامل
اطلاع پر پہنچی کوتوالی سورج پور پولیس نے جانچ کے بعد پتہ چلا کہ چور دکان کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی لے گئے ہیں۔ ڈی سی پی سینٹرل ہریش چندر نے کہا کہ جائے وقوع کے آس پاس نصب دیگر سی سی ٹی وی سے پتہ چلا کہ چور ایک کار میں آئے تھے۔ کوتوالی سورج پور پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اس لوٹ اور چوری میں کسی قریبی کا ہاتھ ہے۔ کچھ اشارے ملے ہیں، جلد ہی اس کا پردہ فاش کردیا جائے گا۔