ETV Bharat / city

نوئیڈا: ایمبولنس ڈرائیور نے 42 ہزار روپئے کرایہ طلب کیا

نوئیڈا میں کرونا وبا کا قہر جاری ہے وہیں بعض افراد کی انسانیت سوز حرکت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

نوئیڈا: ایمبولنس ڈرائیور نے 42 ہزار روپئے کرایہ طلب کیا
نوئیڈا: ایمبولنس ڈرائیور نے 42 ہزار روپئے کرایہ طلب کیا
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 8:28 PM IST

کورونا وبا کی وجہ سے نامساعد حالات میں بھی بعض افراد لوگوں کو لوٹنے کا کام کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ نوئیڈا میں پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے کورونا مریض کو اسپتال پہنچانے کے لیے 42 ہزار روپئے طلب کئے۔

کرونا مریض کے اہل خانہ اتنے پریشان تھے کہ انہوں نے ایمبولنس ڈرائیور سے بغیر کسی بحث و تکرار کے بھاری رقم دے دی۔ وہ صرف مریض کو اسپتال پہنچانے کی فکر میں تھے۔

اس واقعہ کی اطلاع جب پولیس کو ملی تو پولیس نے ایمبولنس کا پتہ لگالیا، جس کے بعد ڈرائیور نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے رقم کرنے پر راضی ہوگیا لیکن پولیس کی جانب سے ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسیت نامی ایک شخص کورونا انفیکشن سے متاثر تھا، اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اسے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ مریض کے بڑے بھائی وشنو نے پرائیویٹ ایمبولینس نمبر پر کال کیا کچھ دیر بعد ایک ایمبولینس ان کے گھر آئی۔ وشنو نے بتایا کہ سب سے پہلے شاردا اسپتال گئے، وہاں بیڈ نہیں ملا جس کے بعد وہ پرکاش اسپتال کےلیے مڑے لیکن وہاں بھی بیڈ نہیں تھا۔ بالآخر وہ یتھارتھ اسپتال پہنچے اور مریض کو شریک کروادیا۔ ایمبولینس ڈرائیور نے 44 ہزار روپئے طلب کئے جبکہ انہوں نے اسے 42 ہزار روپئے دے دیئے۔ ایمبولنس ڈرائیور نے صرف 25 کلو میٹر سفر کےلیے 42 ہزار روپئے طلب کئے۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.